بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغان فریقین سے ہم آہنگی کے ساتھ ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے امریکا، افغان رہنماؤں کو سیاسی تصفیے کے لیے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کے لیے موثراقدامات کررہی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہمارے مفاد میں ہے، پاکستان پر امن، مستحکم، متحد، جمہوری، خود مختار اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کی ایک اور اہم خصوصیت افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہے، افغان امن و استحکام کی کوششوں میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.