بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل راولپنڈی روانہ ہونگی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج کراچی میں ہی قیام کریں گی، دونوں ٹیمیں کل چارٹر طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گی، کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سےکھلاڑیوں کیلئے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی ٹیسٹ چوتھے ہی روز ختم ہوگیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج ہوٹل میں ہی آرام کریں گے اور کل دوپہر اسپیشل طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گے ۔

دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کی کامیابی پر پاکستان ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانے آڈر کیے ، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی پارٹی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.