منگل22؍شعبان المعظم 1442ھ 6؍اپریل2021ء

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا اورسعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کوروناوائرس ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہوگا البتہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے قبل کی ٹیسٹ رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے ۔

کیٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کیٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی میں 6 ممالک شامل ہیں جن میں جنوبی افریقا، برطانیہ، بزایل، آئرلینڈ ،پرتگال اور نیدر لینڈ ہیں جب کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کےمسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔

سی کیٹیگری ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈر پاکستانی واپسی کے اہل ہوں گے، سی کیٹیگری ممالک کے ڈپلومیٹ اور انکے اہلخانہ پاکستان آسکیں گے۔

سی اے اے کے مطابق نوٹی فکیشن یکم سے 28فروری تک نافذ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.