جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امین الحق

وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام روز اول سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مودی سرکار نے آتے ہی کشمیریوں سے انکا حق چھینا، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے تھا۔

امین الحق نے کہا کہ علی گیلانی اور یاسین ملک کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر کنونیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے سفارتخانوں کو کشمیر کی جنگ میں اہم مقام حاصل ہے۔ مودی کے آنے کے بعد بھارت بے نقاب ہوچکا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مودی کے خلاف مقدمہ پیش نہیں کر سکے۔ وزیر اعظم کو کشمیر سے متعلق عوام کوایک روڈ میپ دینا چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.