
ایک طرف امریکی سینیٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے تو دوسری طرف فلوریڈا میں پام بیچ کی ٹاؤن کونسل فیصلہ کرنے جا رہی ہے کہ آیا ٹرمپ مارا لاگو میں اپنا قیام جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔
پام بیچ کونسل سابق صدر کے وکیل کے دلائل سنے گی کہ آیا ٹرمپ کو ان کے مارا لاگو کلب میں رہنے سے روکنے کا اختیار کونسل کو ہے یا نہیں۔
تکنیکی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ اس کارپوریشن کے ملازم ہیں جو مارا لاگو کی مالک ہے اور تحریری معاہدہ ارکان کو کلب میں رہنے سے روکتا ہے۔
ٹاؤن کے ضابطوں کے مطابق ایک کلب ملازمین کو رہائشی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصبِ صدارت سے سبک دوش ہونے کے بعد 20 جنوری کو مارا لاگو کلب منتقل ہوئے تھے۔
Comments are closed.