جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

پالتو بلی پر ٹیٹو بنوانے والی ماڈل مشکل میں پڑ گئی

پالتو بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوانے والی یوکرین کی فٹنس ماڈل کو جانوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایلینا ایوانکایا نامی ماڈل کو اس سے قبل 2017 میں اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے اپنی پالتو بلی کے جسم کے سارے بال اتا دیے تھے۔

اب ماڈل نے اپنی بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوایا ہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی اس حرکت کو جانور دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔

ایلینا ایوانکایا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلی کے ٹیٹو کی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین آگ بگولا ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ماڈل نے اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ میں نے اپنی بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوانے سے قبل اس کا ڈاکٹر سے معائنہ کرایا تھا ڈاکٹرز کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور جب میں بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوا رہی تھی تو اس وقت ڈاکٹر بھی موجود تھے اور اب ہر چیز کنٹرول میں ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.