وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں، اللہ کے بعد پارٹی کا فیصلہ میرے لئے سب سے اہم ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہری شہریت کا کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کو عدالت نے نکالا، ان کی ہمشیرہ کے معاملے کی بھی تحقیقات کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی ڈھائی کروڑ لوگوں کے دستخط لے کر کوئی خط لکھ سکتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر واوڈا نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب جو بھی کہہ لے میرا چھوٹا بھائی ہے، اسے بھی سینیٹ کا ٹکٹ ملتا تو مجھے خوشی ہوتی لیکن نہیں ملا۔
Comments are closed.