بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل  سیریز کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے لاہورمیں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رو ف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

پہلے ٹی 20 میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل رائونڈر فہیم اشرف کو آرام دیے جانے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث روف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر2007 سے 6 فروری 2019 تک 14 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے 6 میں گرین شرٹس اور 8 میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی۔

دوسری جانب ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اس ضمن میں اسٹیڈیم کے اطراف اہم شاہراہیں بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔ اسٹیڈیم سے متصل مارکیٹ کی دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔

The post ٹی 20 سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.