جمعرات5؍رجب المرجب 1442ھ18؍فروری 2021ء

ٹرمپ کی سابقہ ملکیت اٹلانٹک سٹی پلازہ ہوٹل دھماکے سے منہدم کردیا گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ملکیت میں رہنے والا اٹلانٹک سٹی کا پلازہ ہوٹل دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔

صدر بننے سے پہلے ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984 میں یہ ہوٹل کھولا تھا، لیکن 2009 میں بینک دیوالیہ ہونے پر ٹرمپ کو ہوٹل کی ملکیت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ یہ عمارت 2014 سے بند تھی۔

اٹلانٹک سٹی کے میئر کا کہنا ہے کہ عمارت کے خستہ حال ہونے پر حفاظتی اقدامات کے تحت عمارت گرانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.