بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسی نیشن کے لیے 18 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروائی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے، ویکسی نیشن کے لیے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  دس لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، لوگوں کو خود کو رجسٹر کروانا چاہیے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق 41 سے 50سال تک کے افراد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12فیصد پہنچ گئی۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپریل میں کورونا ویکیسن کی مزید تین کھیپ آرہی ہیں، جون تک ڈیڑھ کروڑ عوام کو ویکسین لگانے کے لیے موجود ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ سب رجسٹرڈ افراد کو ایک ساتھ ویکسین لگائی جا سکے۔

اسد عمر نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین ممالک مہینوں سے ویکیسن لگا رہے ہیں اور کئی اور مہینے لگ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.