بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین کی خریداری کے لیے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں، فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین خریدی ہے، ویکسین کی خریداری کے لیے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کےلیے کورونا ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے کسی صوبائی حکومت کو این او سی کی ضرورت نہیں، صوبے اگر کورونا وائرس کی ویکسین خریدنا چاہیں تو وفاقی حکومت تعاون کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.