
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ طور پر تشدد سے فیکٹری ملازم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملازم ملک عمران پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں فیکٹری کے اندر کئی افراد مقتول پر تشدد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آج غسل کے دوران ملک عمران کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آئے، جس کے بعد جاں بحق لڑکے کی تدفین روک دی گئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
Comments are closed.