پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسماویہ اقبال نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اللہ نے مجھے پیارے سے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، الحمداللہ۔‘
انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 20 مارچ کو ہوئی ہے اور 20 ہی اُن کی جرسی کا نمبر بھی ہے۔
اسماویہ ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
اسماویہ اقبال کی شادی پاکستان اے کھیلنے والے کرکٹر عبدالرحمان مزمل سے 2017 میں انجام پائی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.