بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان  نے قومی رابطی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کا امکان ہے، ان شہروں اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.