پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان کی صلح کرا دی

وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان میں صلح کرا دی۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، عمران خان نے عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے عاطف خان پر اپنے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر عاطف خان کو ڈی نوٹیفائی کرکے کابینہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہرام تر کئی بھی کابینہ میں واپس آ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.