hookup hotshot mature my senior hookup reviews free amarillo hookups pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان سے عثمان بزدار کی ملاقات

لاہور کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔

عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کو عوامی ریلیف کے لیے حکومتِ پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، انہیں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزیرِ اعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز ہے۔

عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی جہاں وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کے بارے میں بریف کریں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.