
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب سے ارکان قومی اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات پنجاب ہاؤس میں عثمان بزدار ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔
عثمان بزدارصادق سنجرانی کی انتخابی مہم کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں وزیرِاعلیٰ پنجاب صوبے سے قومی اسمبلی کے اراکین سے آئندہ دو روز رابطے میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی طویل ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
اسی طرح ملاقات میں پنجاب میں پرنسپل قانون سازی پر کام تیز کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
Comments are closed.