
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آج شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج صوبے میں خوشحالی کے منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا بزدار حکومت کا عزم ہے، حقیقی خدمت اور خوشحالی سے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جلد تمام اضلاع کے دورے کریں گے۔
Comments are closed.