پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات بھلا کر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم، اسپیکرقومی اسمبلی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو عوام کے مسائل حل کرنے کا کہیں۔
چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر اسمبلی کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے تجویز دے۔
صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ ووٹ کو نوٹ سے بچانے اور منصفانہ الیکشن کروانے کے لئے بھی تجاویز دیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں بنتی رہی ہیں کمیٹیوں کی رپورٹس آج بھی سردخانے میں پڑی ہیں۔
Comments are closed.