بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اہم اجلاس کے دوران پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورانِ اجلاس پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس سے قبل وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی تھی۔

مذکورہ اجلاس میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے پرویز خٹک کو چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حمایت حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسی بھی اتحادی جماعت کو دینے پر بھی مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزراء سینئر حکومتی اراکین اور آئینی ماہرین کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مدعو نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.