بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان ہر ایم این اے کو 50 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے، سیمی بخاری

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر ایم این اے کو 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیمی بخاری نے لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت آئی تو معیشت بہت کمزور تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سرکاری خزانے میں بمشکل دو ہفتوں کے ریزروز تھے، بہت سے ارکان کو گلہ تھا کہ فنڈ نہیں مل رہے۔

پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے درخواست پر 50 کروڑ روپے فی رکن دینے کا اعلان کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان نے وزیراعظم سے کہا انہیں بھی اپنےحلقوں میں کام کرنا ہے، جس پر عمران خان نے خواتین ایم این ایز سے کہا آپ اپنے حلقے کیلئے کوئی منصوبہ بنا کر لائیں۔

سیمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اسکول، ڈسپنسری یا کوئی دوسری تجویز دیں، فنڈجاری کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ مرد ارکان کو زیادہ اور خواتین ارکان کو فنڈ نہیں ملیں گے، ہم جو ترقیاتی اسکمیں دیں گے اس کے مطابق فنڈ مہیا کئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.