بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کی بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلا دیش کے 50ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم منصب شیخ حسینہ کو مبارکباد دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد کو پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے بنگلا دیشی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے بردرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یہ تعلقات خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور خوشحالی کے فروغ پر قائم ہیں۔

وازیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، سمجھتے ہیں دونوں ملکوں کے عوام کی منازل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.