ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء

وزیراعظم عمران خان کولمبو پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے۔

وزیراعظم سری لنکا مہندرا راجاپکسے نے عمران خان کا استقبال کیا۔ عمران خان کا دورہ سری لنکا دو دن پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگئے۔

کولمبو ائرپورٹ پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،  وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کو توپوں کی سلامی پیش کی گئی، منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ہیں۔

بھارت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دورہ سری لنکا کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم عمران خان سری لنکا کے صدر اور ہم منصب سے ملاقات کریں گے، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.