بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ملک میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کے لیے رقم مختص کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد نےکہا سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کریں۔

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے کراچی میں بند کیے گئے اپنی  پارٹی کے دفاتر کھولوانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے مطالبات سے واقف ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرتی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق، کنور نوید، فیصل سبزواری اور فروغ نسیم شامل تھے، جبکہ اسد عمر، شیخ رشید، شفقت محمود، علی زیدی اور عبدالحفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.