بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم صاف شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، چوہدری سرور

گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور  کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان صاف شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن آج پیچھے ہٹ رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کوئی نہیں گرا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بندہ بتا دیں جو تصدیق نہیں کرتا کہ سینیٹ میں اراکین اسمبلی کے ووٹ بکتے ہیں، ہم سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی چوری کو روکنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ووٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ نہیں تو قانون سازی کے لیے ساتھ دے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پرویز خٹک بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، پرویز خٹک سمیت سب نے مل کر الیکشن لڑا اور تحریک انصاف اقتدار میں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.