بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو اہم ہدایات بھی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سیف اللّٰہ نیازی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی کی جیل میں پیش آئے واقعات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  نے حلیم عادل شیخ کو رہائی کے بعد اسلام آباد بلایا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بیورو کریسی بھی سیاسی ہوچکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے میری ملاقات ہوئی ہے اور اللّٰہ کے فضل سے ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.