
کورونا وباء کی وجہ سے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے آن لائن اسکریبل ایونٹ کا فائنل ٹاکرا پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں ٹیم پاکستان نے شاندار مقابلہ کیا، لیکن تھائی لینڈ کی ٹیم اس سے بہتر ثابت ہوئی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم نے پندرہ کے مقابلے میں اکیس گیمز سے فتح سمیٹتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے حشام ہادی خان نے 6 میں سے 4 میچز جیتے۔
تھائی لینڈ کے نپت مجموعی طور پر 36 میں سے 33 گیمز جیت کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی سید عماد علی رہے جنھوں نے 29 میچز میں فتوحات حاصل کیں۔
آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.