بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا، نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں، میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی بھی شامل ہے۔

اگلے ماہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہا ہوں، سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا، سابق وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جا رہا ہوں، نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی۔

انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وطن واپسی سے پہلے میرے وکلا عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا، وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.