بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واٹس ایپ کا وائس میسج کیلئے نیا فیچر

نامور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس میسج میں ایک اور فیچر لانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر پر کام چل رہا ہے جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اس پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔

فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ ہر گزرتے دن کے ساتھ صارفین کے تجربے کو بڑھاتے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرتے ہوئے کام کرتا رہتا ہے۔

کراچی (نیوزڈیسک )واٹس ایپ نے ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں…

موجودہ دور میں واٹس ایپ پیغام رسانی کے علاوہ ای فائلز، فوٹوز، ویڈیوز، غرض تقریباً ہر طرح کے موبائل ڈیٹا کی منتقلی کا سب سے تیز اور بڑا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں۔ 

یہی وجہ ہے کہ کمپنی بھی اپنے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے اس ایپ کے فیچرز کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

فیس بک کی اس ایپ سے متعلق مختلف قیاس آرئیاں سامنے آرہی ہیں جو جو صارفین کو اسے ان انسٹال کرنے پر غور کیلئے مجبور بھی کر رہی ہیں

اسی سلسلے میں ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے کہ واٹس ایپ اب وائس میسج کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے کا جارہا ہے۔

مذکورہ فیچر کی مدد سے صارفین وائس میسج میں موجود آواز کو اس کی طے شدہ چلنے کی رفتار سے زیادہ تیز بھی سن سکتے ہیں۔

یہ اسپیڈ  1x سے 2x تک ہوسکتی ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کو لمبے وائس میسجز جلد سنوانا اور ان کا وقت بچانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.