بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادی مالم جبہ میں سنو ماؤنٹین میرا تھن ریس کا انعقاد

وادی مالم جبہ میں سنو ماؤنٹین میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے  ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

10، 21 اور 42 کلومیٹر کی کیٹگریز میں ہونے والے مقابلوں میں 6 خواتین سمیت 80 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

ایتھلیٹس نے برفیلی وادی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا۔

مقابلوں میں شریک خواتین ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ پہاڑوں میں میراتھن مشکل مگر دلچسپ کھیل ہے۔

میراتھن ریس کے اختتام پر موسیقی کا اہتمام کیا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.