منگل15؍شعبان المعظم 1442ھ 30؍مارچ2021ء

وائٹ ہاؤس کی دو شخصیات نوبیل امن انعام کیلئے نامزد

وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر جیرڈکشنر اور ان کے معاون آوی بیر کوٹیز کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹز نے ان دونوں شخصیات کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

جیرڈ کشنر اور آوی بیر کوٹیز نے اسرائیل اور عرب ممالک کےدرمیان امن معاہدوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جیرڈکشنر اور آوی بیرکوٹیز کی کوششوں سے اسرائیل اور 4عرب ممالک میں معاہدے پر دستخط ممکن ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.