پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے روپےکی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کے لئے کہا تھا؟، کیا وزراء کو علم نہیں کہ بجلی کے کارخانوں میں سے 2 وفاق اور ایک پنجاب حکومت کی ملکیت ہے؟۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپا نہیں سکتی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھیکی، بلوکی، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کا کرایہ حکومت کو جارہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، ن لیگ کے دور میں چینی اور گندم وافر تھی، اس لئے برآمد بھی ہو رہی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں تو ملک فوڈ سیکیورٹی کے خطرات سے دوچار ہے۔
Comments are closed.