پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں مسلم لیگ ن لانگ مارچ کامیاب بنانے پر زور دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ن لیگ یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کی صورت میں بھی لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف جگہوں کی تجاویز رکھی جائیں گی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کو سنجیدگی سے لانگ مارچ میں شرکت کی درخواست کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دھرنے کے دوران اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آپشن رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔
Comments are closed.