پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء

ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ عظمت سعید نیب میں زرداری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب ن لیگ خوش تھی۔

وزیراعظم نے عظمت سعید ہی سے براڈ شیٹ کی انکوائری کروانےکا عزم ظاہر کیا۔

کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سال 18-2017 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتا چل جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.