شہر قائد کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چار مسلح ملزمان نے نجی بینک لوٹ لیا، شہری کی جانب سے ملزمان کی فرار ہوتے ہوئے کی فوٹیج بنا لی گئی۔
پولیس کے مطابق نجی بینک لوٹنے کی واردات بلال کالونی تھانے کی حدود میں دو منٹ چورنگی کے قریب پیش آئی، چار مسلح ملزمان کی جانب سے نجی بینک میں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔
شہری کی جانب سے بنائی گئی موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ملزمان نے شلوار قمیص پہن رکھا تھا جبکہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے مسلسل فائرنگ بھی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چہرے پر ماسک لگا کر ملزموں نے شناخت چھپائی ہوئی ہے جبکہ ملزموں کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔نجی بینک کے منیجر کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق بینک سے لوٹی گئی رقم 10 لاکھ ہے۔
Comments are closed.