منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

نیوزی لینڈ: ماؤری رکن کو ٹائی نہ لگانے پر پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا

نیوزی لینڈ میں ایک ماؤری رکن پارلیمنٹ کو ٹائی نہ لگانے کے باعث پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں یہ قانون ہے کہ پارلیمان میں صرف وہی رکن سوال پوچھ سکتا ہے جس نے ٹائی لگا رکھی ہو۔

اسپیکر ٹریور ملارڈ نے ماؤری رکن اسمبلی راویری وائے ٹیٹی کو سوال کرنے سے دو مرتبہ روکا اور پھر پارلیمان سے نکل جانے کا کہا۔

راویری نے جاتے جاتے یہ کہا کہ میرا مسئلہ ٹائی نہیں، ثقافتی شناخت ہے۔ ماؤری افراد نیوزی لینڈ کے اصل باشندے ہیں جو نیوزی لینڈ میں سفید فام افراد کی آمد سے پہلے سے یہاں رہتے آ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.