بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ویمنز فٹبال چیمپین شپ: سر پر فٹبال لگنے سے خاتون کھلاڑی بیہوش

نیشنل ویمنز فٹبال چیمپین شپ میں آرمی اور ریاض کامل فٹبال اکیڈمی کے درمیان ہونے والے میچ میں ریاض کامل کی گول کیپر ندا کریم سر پر فٹبال لگنے کے باعث بیہوش ہوگئیں۔

کراچی میں نیشنل ویمنز فٹبال چیمپین شپ کے میچز جاری ہیں جس میں شریک خواتین فٹبالرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں۔

چیمپین شپ کے ایک میچ میں پاکستان آرمی کے خلاف ریاض کامل فٹبال اکیڈمی کی گول کیپر ندا کریم کو پینالٹی کارنر کے دوران فٹبال سر پر لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔

اس حوالے سے ایونٹ میڈیا مینیجر میر شبر علی کے کہنا ہے کہ ندا کریم طبی امداد ملنے کے بعد بہت بہتر محسوس کررہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.