پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کے جھوٹے کیسز عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس میں مالی فائدے، رشوت، کمیشن کا کوئی الزام نہیں، مجھ پر صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کھنڈر بنا دیا گیا، وہ منصوبہ جو 90 فیصد مکمل تھا اسے بھوت بنگلہ بنا دیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس طرح کے بھونڈے ریفرنسز تو ترقی کے ہر منصوبے پر لگیں گے، یہ اناڑی، یہ جاہل یہ ناکام ہے، انہوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اس حد تک تباہ ہوچکی کہ ہمیں اب یہ نہیں پتہ کہ ہم چین کے ہیں یا امریکا کے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھارت ہمارے سامنے سے کشمیر اچک کر لے گیا، وزیراعظم کو صرف دو کام آتے ہیں تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں، اس سے آگے ایک قدم جاتے ہیں تو ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مارچ کا لانگ مارچ لوگوں کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا لانگ مارچ ہے، لانگ مارچ میں صرف پی ڈی ایم نہیں بلکہ ہر شخص نکلے گا۔
Comments are closed.