بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کئی ہفتےلگ سکتے ہیں

حکام نےخدشہ ظاہر کیا  ہے کہ نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کئی  ہفتے لگ سکتےہیں ۔

عالمی تجارت کےلیےاہم ترین راستے مصر کی نہرسوئز میں دیوہیکل بحری جہاز ’ایورگیون ‘   کے مالک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحری جہاز  تیزہواؤں کے باعث ریت میں پھنس گیا ہے ۔

عالمی تجارت کے راستے کو بلاک کرنے والےجہاز کو ہٹانےکےلیےٹگ بوٹ اور دیگر  بھاری مشینری کی کوششیں فی الحال ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق نہرسوئز کا راستہ بلاک ہونےکی وجہ سے تقریبا ایک سوپچاس جہاز اس انتہائی اہم گزرگاہ میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ان جہازوں میں پیٹرولیم  مصنوعات سمیت دیگر سامان تجارت موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.