بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوشہرہ: شوہر نے بہن کی مدد سے بیوی کو جلا دیا

خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کو جلا دیا، متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو…

نوشہرہ کے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی، سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی۔

گزشتہ روز گھر والوں نے خاتون کو راضی کر کے سسرال بھیجا تھا جہاں مبینہ طور پر اسے جلا دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.