بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری کے بنگلے پر چھاپا مارا اور تلاشی لی، تاہم  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

انچار ج سی آئی اے مبین احمد پرھیار نے میڈیا کو بتایا کہ کچے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری کے خلاف کنداہ تھانے میں کچے کی زمین پر قبضے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں  کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کروانے کی مہم جاری ہے اور کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کرواکر زمین محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.