پیر14؍شعبان المعظم 1442ھ 29؍مارچ2021ء

نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس: گواہان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس میں گواہان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ 

شہر قائد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ 

سماعت کے دوران گواہی کے لیے پیش نہ ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ 

پولیس افسران و اہلکار میں سب انسپکٹر عبد الغفار، اے ایس آئی منور علی اور سپاہی محمد ارسلان شامل ہیں۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.