بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال ملتان میں 40 وینٹی لیٹر کئی ماہ سے خراب

نشتر اسپتال ملتان میں 40 وینٹی لیٹر کئی ماہ سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 اسپتال کے قابل استعمال 82 وینٹی لیٹرز میں سے 74 پر مریض زیر علاج ہیں۔

  ترجمان نشتر اسپتال کا کہنا ہے کہ خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس بڑھنے سے اسپتالوں میں دباؤ بڑھنے لگا۔

 مردان میں کورونا کے لیے مختص 80 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

ملتان، 76، لاہور 69، بہاولپور میں 67 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ملتان میں 76، پشاور72، صوابی 63، سوات میں 61 فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.