بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں موجود گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو کرسی پر بیٹھے ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید انکوائری کرنی ہے، جواب جمع کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے نیب سے 16 جون تک انکوائری مکمل کر کے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو بیرونِ ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.