ناک پر تتلی بیٹھنے پر کتے کی دلچسپ حرکات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتے کے ماتھے پر ایک خوب صورت سی تتلی اچانک آکر بیٹھ گئی، جس کی وجہ سے کتا بھی پریشان ہوگیا۔
تتلی کے اپنے ماتھے اور ناک پر بیٹھنے کے باعث کتا تھوڑا سا پریشان ہوگیا اور اس نے تتلی کو بھگانے کے لیے کچھ دلچسپ حرکات کرنا شروع کردیں۔
تھوڑی دیر تک تو کتا اسے ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہا مگر جب تتلی نے کتے کو تھوڑا تنگ کرنا شروع کیا تو اس نے اسے سر ہلاکر اور پنجہ مار کر بھگادیا۔
Comments are closed.