بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر شاہ کی شہباز گل پرسیاہی پھینکنے کے واقعہ کی مذمت

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔

فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں، خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی جھلک سامنے آئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی قیادت پرجملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.