بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر شاہ کی اسٹیل ملز دھرنے میں انتقال کرنے والے ورکرز کے جنازے میں شرکت

 وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اسٹیل مل ورکرز کے دھرنے میں پہنچ گئے، ناصر شاہ نے دھرنے میں انتقال کر جانے والے ورکر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کے یو ٹرن حکمرانوں کے آسرے میں نہ رہیں، یہ دھرنا ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو کہا ہے کہ اسٹیل مل سندھ حکومت کے حوالے کرے، سندھ حکومت نے اسٹیل مل پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اسٹیل مل ورکرز نے سی ای او کے گھر کے باہر 2ماہ سےجاری دھرنا ختم کردیا۔

ورکرز ایکشن کمیٹی نے وزیراطلاعات ناصر شاہ کی درخواست پر دھرنا ختم کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.