بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر شاہ نے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو معطل کردیا

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ نے کراچی کے چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر خالد ہاشمی کو معطل کیا۔

انہوں نے چڑیا گھر میں پارکنگ عملے کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔

ناصر شاہ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو پارکنگ عملے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے چڑیا گھر میں زائد پارکنگ فیس کی شکایت ملی تھی، جس پر کارروائی کی۔

چڑیا گھر کے قریب گاڑی پارکنگ فیس 30 روپے کے بجائے 100 روپے لی جارہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.