وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کریں، نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ خطرناک ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کورونا وائرس کی نئی لہر سے خبردار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ہم سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی میں تیزی سے اضافہ ہوا، کورونا کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر تشویشناک کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت ہم سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔
Comments are closed.