بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ جیتنے پرعمران خان کی والدہ انہیں کیا نصیحت کیا کرتی تھیں؟

پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق قومی کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ میچ جیتنے پر اُن کی والدہ اُنہیں کیا کہا کرتی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے اور اُن کے فین پیجز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انٹرویو کے دوران خود کو اپنی والدہ کا لاڈلا بیٹا قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سے محبت سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

عمران خان کا بتانا ہے کہ ’جب وہ میچ یا کوئی بھی سیریز جیت کر یا مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز بن کر گھر آ تے تھے تو سب سے پہلے اپنی والدہ  کے پاس آتے تھے۔‘

عمران خان کا بتانا ہے کہ ’سب سے پہلے اُن کی والدہ اُنہیں جیتنے پر نصیحت کیا کرتی تھیں کہ تکبر نہیں کرنا، اللّٰہ کو تکبر بہت برا لگتا ہے۔‘ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.